کراچی:  مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسرائیل اور امریکہ کی مذمت کیوں نہیں کی؟ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے نئی بحث چھیڑ دی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا  نواز شریف سے پوچھیں کہ وہ اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کی مذمت کی؟ فلسطین میں مسلسل بمباری ہو رہی ہے، غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔حماس سے اسرائیل لڑ نہیں سکتا، ہم حماس کے ساتھ ہیں، ہر باضمیر انسان اس جدوجہد کے ساتھ ہے۔ “جنگ ” کے مطابق حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ  کے الیکٹرک کے لائسنس کو ختم ہونا چاہیے، ابھی بھی کچھ جگہوں پر 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔