ممبئی: انڈیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف نے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے وہ نہیں مانتے کہ دنیا کی بہترین ٹیم نے میگا ایونٹ جیتا ہے۔سٹار سپورٹس پر بات کرتے ہوئے محمد کیف کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی نہیں مان سکتا کہ ایک بہترین ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا ہے۔ انڈیا کی ٹیم پیپر پر ایک بہترین ٹیم ہے۔ محمد کیف کے بیان پرانہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ، اس بارے میں آسٹریلیا کے براڈ کاسٹر گلین مچل نے کہا کہ میرا خیال سے کسی کو محمد کیف کو یہ یاد دلانا چاہیے کہ ورلڈ کپ فائنل گراونڈ میں کھیلا گیا ہے پیپر پر نہیں کھیلا گیا ۔