ورلڈ کپ فائنل،،،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دیتے ہوئے تضحیک آمیز رویہ نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا
احمد آباد: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دیتے ہوئے تضحیک آمیز رویے نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کر دیا ہے ، صارفین کا کہنا ہےکہ بھارت میزبانی کے آداب تک بھول گیاہے ۔ احمد آباد میں ورلڈ کپ کے فائنل کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دینے آئے۔ مودی نے آسٹریلیا کے کپتان کو جیسے تیسے ٹرافی پکڑائی اور بغیر ہاتھ ملائے منہ موڑ کر روانہ ہوگئے۔اس حرکت پر حیران پیٹ کمنز ٹرافی ہاتھ میں لیے بھارتی وزیراعظم کو بے رخی کے ساتھ پیٹھ موڑ کر جاتا دیکھتے رہے۔ بھارتی وزیراعظم کی آسٹریلیوی کپتان کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں کے ہیرو نریندر مودی سے اسی قسم کے رویے کی توقع تھی۔ ان کے اس رویے نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا۔










































Visit Today : 104
Visit Yesterday : 536
This Month : 640
This Year : 64359
Total Visit : 169347
Hits Today : 479
Total Hits : 876191
Who's Online : 1




















