ملتان : مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔موٹرسائیکل،نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔مقامی صحافی اور جیو نیوز کے کیمرہ مین محمد ایوب قریشی اپنی موٹر سائیکل پر اہلیہ کے ہمراہ بازار جا رہے تھے کہ تھانہ بہاوالدین کے علاقے کلو چوک کے قریب پارک کے پاس پہنچے توموٹر سائیکل پر پیچھے سے آنے والے تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان کو روکا اور ان کی موٹر سائیکل سمیت سونا کی چین ،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔15پر کال کے بعد تھانہ پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور واردات کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے