پاکستانی تباہی کا ذمہ دار صرف عمران خان نہیں ہے: مولانا فضل الرحمان
پشاور : جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ پاکستانی تباہی کا ذمہ دار صرف عمران خان نہیں ہے ۔ پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران کا شکار کرنا حادثہ کی بنیاد نہیں اتنی معاشی تباہی حادثاتی طور پر نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے کشمیر تقسیم کرنے اور اسرائیل کو قبول کرنے کا منصوبہ تیار تھا، خیبر پختونخوا میں ایک حکومت بنائی گئی اس صوبے کی روایت اور اسلامی اقدار کو نقصان پہنچایا، پاکستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار صرف عمران خان نہیں بلکہ پراجیکٹ لانچ کرنے والے قمر باجوہ اور فیض حمید بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو اس ملک اور صوبے کے مجرم ہیں ان کو یہ صوبے حوالے کیا جارہا ہے، ہم سے بھی ہاتھ ملانے کی بات کی گئی لیکن ہم نے صاف انکار کردیا، قبائل کے ساتھ کیے جانے والے وعدے پورے ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں اب ہمیں وطن میں انقلاب کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی، ہمیں عالمی سازشوں کیخلاف ڈٹنا ہوگا، آج ہماری فوج کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔










































Visit Today : 104
Visit Yesterday : 536
This Month : 640
This Year : 64359
Total Visit : 169347
Hits Today : 473
Total Hits : 876185
Who's Online : 1




















