پیپلز پارٹی عام انتخابات میں پنجاب میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی، حکمت عملی طے کر لی ہے: سید یوسف رضا گیلانی
ملتان (صفدربخاری سے) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انشائاللہ عام انتخابات میں پنجاب میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی جس کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے ملتان میرا گھر ہے اور این اے 148 میرا دل ہے پی ٹی ائی کے سرگرم رہنماؤں کا برادری اور کارکنوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں گھر کر چکی ہے جبکہ مشتاق خان بلوچ نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیراعظم این اے 148،پی پی 214 حلقہ سمیت ملتان اور جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے کاغذی نہیں عملی معنوں میں کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ اج ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 پی پی 214کی یونین کونسل جنگل بھیڑاں کے چیئرمین مشتاق خان بلوچ نے چوہدری آحمد گجر ہمراہ ودیگر معززین علاقہ سے گیلانی ہاؤس میں کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر مشتاق خان بلوچ نے برادری اور ساتھیوں سمیت پی ٹی ائی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اور سید یوسف رضا گیلانی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عام انتخابات میں ان کی بھرپور سپورٹ کریں گے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر اقتدار پر آ ئے گی اور ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں کیونکہ ہمارا مقصد سیاست نہیں عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت ہے اور یہی ہمارا مشن ہے میں نے اپنے دور اقتدار میں جتنے بھی ترقیاتی کام کیے وہ سب کے سامنے ہیں اگر کسی نے اتنے کام کیے ہوتے تو وہ نظر آتے اور اج بھی حلقہ کی عوام سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ عام انتخابات میں ہمیں اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کرے گی انشائاللہ ایک بار پھر ایوانوں میں جا کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے انقلابی کردار ادا کریں گے۔