پیپلز پارٹی نے اپنے تاریخ کے سیاہ دور میں کراچی کو رنگینیوں کے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کیا: کرامت علی شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی ایم کیو ایم پاکستان پر الزامات کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ پیپلز پارٹی نے اپنے تاریخ کے سیاہ دور میں کراچی کو رنگینیوں کے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر کے رکھ دیا اور سندھ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بجائے زاتی مفادات کی سیاست کو ترجیح دی جس کی وجہ سے آ ج کراچی سمیت سندھ بھر میں رنگینیوں کی بجائے اندھیرے ہی اندھیرے ہیں لیکن ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید مصطفی کمال کو جب موقع ملا تو انہوں نے دنیا کے 60 ملکوں سے بڑے شہر کراچی کو رنگینیوں کے شہر میں تبدیل کر دیا اور بے روزگار نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جس کی مثالیں دنیا بھر میں دی گئیں کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جسے پیپلز پارٹی نے اپنے 15/16 سالہ دور حکومت میں بدحالی میں بدل کر رکھ دیا ہے اور آ ج ایک بار پھر کراچی کی عوام کی نگاہیں ایم کیو ایم پاکستان پر ہیں اگر کراچی سمیت ملک بھر کی عوام نے آ ئند ہ عام انتخابات میں اقتدار میں آنے کا موقع دیا تو ایم کیو ایم پاکستان ملک بھر میں معاشی خوشحالی کا انقلاب لائے گی اسی لیے آ ج عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرے۔