چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی معطل
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے معطل ہوگئی۔سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ، وکلا کی ٹیم، بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم، ایف آئی اے ٹیم اور پراسیکیوٹرز عدالت پہنچے۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک، ان کی اہلیہ مہرین قریشی اور بیٹی مہربانو قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔اسی اثنا میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ بعد ازاں عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی نقوی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں عدالت نے سماعت ملتوی کردی ہے۔ آج سرکاری پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کیے گئے۔










































Visit Today : 104
Visit Yesterday : 536
This Month : 640
This Year : 64359
Total Visit : 169347
Hits Today : 453
Total Hits : 876165
Who's Online : 1




















