ممبئی : آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو70رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 397رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم327رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔