ملتان (صفدربخاری سے) ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز (آئی اینڈ آئی) فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان نے ریجنل ڈائریکٹر آصف عباس خان کی قیادت میں صرف دو دنوں کے دوران 11 کروڑ 86 لاکھ روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ گاڑی سمیت متفرق سمگلڈ سامان ضبط کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے تفصیل کے مطابق رواں ماہ نومبر کی 12 اور 13 تاریخ کو کسٹم ائی اینڈ آئی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی کسٹمز ملتان ریجن آصف عباس خان کی نگرانی میں سمگلروں کے خلاف ملتان ریجن کے مختلف شہروں کے داخلی و خارجی پوائنٹس پر  کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 11 کروڑ 86 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑی سمیت متفرق ممنوعہ و غیر قانونی سامان کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کرکے ویئر ہاوس منتقل کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ضبط کیے گئے متفرق سامان میں انورٹر اے سی، سگریٹس، نٹ بولڈ،  کمبل، خشک ملک، شاپنگ بیگ، بھاری مقدار میں گٹکا، ڈرائی فروٹ، ٹائرز، کپڑے اور نائیلون رولز کی بڑی کھیپ شامل ہے ضبط کیئے گئے سامان کی مجموعی مالیت 11 کروڑ 86 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی آصف عباس خان کے مطابق محکمہ کی جانب سے سمگلروں کی سرکوبی اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیئے ہماری ٹیمیں پرعزم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سمگلنگ ملکی معیشت اور مقامی صنعت کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان ریجن سمگلروں کی حوصلہ شکنی کے لیئے اپنی کاروائیاں نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ ان میں مزید تیزی لائے گی،