ملتان :  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کے بغیر عام غریب شہری خوشحال نہیں ہو سکتا عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی اسی لیے عوام عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں اور اپنے میں سے ہی مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو سپورٹ کریں جو ایوانوں میں جا کر ان کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بہت جلد ملتان سمیت پنجاب بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کرے گی اور عام انتخابات میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ٹکٹیں دے گی انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،معاشی بدحالی اور یوٹیلیٹی بلز ،پٹرولیم مصنوعات ،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی حالت تباہ کرکے رکھ دی ہے اسی لیے ضروری ہے کہ عوام آ نے والے انتخابات میں ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کے لیے انقلابی کردار ادا کریں ۔