سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار چنوں خان لغاری کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
bbc news urdu نے Monday، 13 November 2023 کو شائع کیا.
علی پور(نمائندہ خصوصی ) ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار چنوں خان لغاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سابق ایم پی اے کی سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ٹیگز:-