جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کی فوری دادرسی کیلئے ہر وقت ہمارے دروازے کھلے ہیں:اے ایس پی کینٹ طیب وزیرخان کی تاجروں سے ملاقات
ملتان(صفدربخاری سے) اے ایس پی کینٹ طیب وزیرخان نے تاجروفد کےساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی جی پنجاب کے وژن کی روشنی میں پولیس کلچر کو مکمل طور ہر تبدیل کیا گیا ہے آر پی او/سی پی او ملتان کی ہدایت پر جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کی فوری دادرسی کیلئے ہر وقت ہمارے دروازے کھلے ہیں کمیونٹی پولیسنگ کےزریعے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ہماری ترجیحات ہیں امن و امان کے قیام اور جرائم کےخاتمہ کیلئے شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں اس دوران چیئرمین انجمن تاجران شاپنگ سنٹرز 2-1 کینٹ سجاداحمد بھٹی نے کہا فرض شناس بہادر پولیس افسران شہریوں اور تاجروں کیلئے باعث فخر اور اطمینان ہیں کینٹ کے تاجر جرائم کے خاتمہ کےحوالہ سے عملی تعاون کریں گے اس دوران تاجرراہنماء نے کینٹ سرکل کے نئے تعینات ہوئے والے اےایس پی طیب وزیرخان کو گلدستہ پیش کیا ۔