تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے بیان میں بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی غیر ملکی فوج پر کوئی بھروسہ نہیں ہے ، اس لیے غزہ میں جنگ ختم ہونے کے بعد اپنی اجارہ داری قائم کریں گے۔ دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔  عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا ، بدلے میں حماس بھی 100 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔