میانوالی ایئر فورس بیس پر حملہ ناکام، 3 دہشت گرد مارے گئے
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 4 November 2023 کو شائع کیا.
میانوالی: سیکیورٹی فورسز نے پاک فضائیہ کے ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا جسے الحمدللہ سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت ناکام بنا دیا گیا، اہلکاروں اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔غیر معمولی جرأت اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیس میں داخل ہونے کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تاہم حملے کے دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا، علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 144
Visit Yesterday : 536
This Month : 680
This Year : 64399
Total Visit : 169387
Hits Today : 797
Total Hits : 876509
Who's Online : 2




















