ملتان(صفدربخاری سے) محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب میں اعلیٰ سطحی تقرر و تبادلے ، ڈائریکٹر ایکسائز گجرات محمد عبداللہ خان جلبانی کو ڈائریکٹر ایکسائز، ٹیکسیشن ملتان تعینات کر دیا گیا، ڈائریکٹر ایکسائز ملتان افتخار احمد بھلی کو ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ملتان ، تقرری کے منتظر تنویر عباس گوندل کو ڈائریکٹر ایکسائز ساہیوال تعینات کیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز پنجاب احمد سعید کو ڈائریکٹر لاہور ریجن بی تعینات کیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایکسائز لاہور ریجن ڈی رضوان اکرم شیروانی کو ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر ایکسائز گوجرانولہ جام سراج احمد کو ڈائریکٹر ایکسائز گجرات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، ڈائریکٹر ساہیوال قمر الحسن سجاد کو ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ ڈی جی دفتر پنجاب جبکہ ان کی جگہ پر تعینات ثوبیہ ملک کو ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول دفتر پنجاب میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، احکامات سیکرٹری ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے جاری کیے