ملتان (صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر و ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی حاجی محمد امین ساجد نے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان محترمہ بشریٰ نقوی صاحبہ کے اعزاز میں اعزازیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بشریٰ نقوی کے علاوہ مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ نشید عارف گوندل ایڈوکیٹ خالد ظفر وینس ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری کلرکس بار حسن مشتاق بھٹہ محمد نواز سمیجہ میاں طفیل احمد قریشی میاں شفیق انصاری سید کاشف حسین شاہ محمد رمضان خاور محمد صدیق عدیل لیاقت شیخ سرور محمود محمد یاسین عمر حیات سید عون عباس مقصود قریشی محمد عرفان ودیگر کلرکس بار کے رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر اعزازیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بشریٰ نقوی نے کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وکلاء برادری کے تمام درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش ہوگی اور ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے تمام نمائندوں کے تمام مسائل کے حل کے لئے کوشش کرتی رہونگی جبکہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء اور ڈسٹرکٹ کلرکس بارکا چولی دامن کا ساتھ ہے کیونکہ ہر سائل وکلاء سے پہلے کلرکس سے رابطہ کرتا ہے وکلاء سے پہلے کلرکس حضرات ہی عدالت سے رجوع کرتے ہیں اور وکلاء کی مصروفیات کے باعث ایک اچھا کلرک ہی سائل اور عدلیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے اس موقع پر میزبان حاجی محمد امین ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بار کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 100سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون صدر نے منتخب ہو کر ریکارڈ قائم کیا حاجی محمد امین ساجد نے نو منتخب صدر بشریٰ نقوی کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔