ملتان۔ ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر پروفیسر اعظم حسین نے کی۔ اجلاس میں کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن شیخ عمران خالد مرحوم کی سماجی اور فلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پروفیسر اعظم حسین نے کہا کہ شیخ عمران خالد (مرحوم) ایک مخلص، فعال اور دردِ دل رکھنے والے انسان تھے جنہوں نے معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت کو ہمیشہ ترجیح دی۔ ان کی فلاحی سرگرمیاں اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور کریسنٹ لائنز کلب ان کے مشن کو آگے بڑھاتا رہے گا۔ لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان میں سابق سربراہ محمدافضل سپرا،سابق ڈسٹر کٹ گورنرمحمد اعظم چوہدری،جی ایم ٹی کواڈنیٹر چوہدری الطاف شاہد، سیکرٹری کلب محمد امجد رامے،پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا بعض لوگ دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی اپنے کام اور خدمات کی بدولت ہمیشہ یاد رہتے ہیں شیخ عمران خالد مرحوم ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا اثاثہ تھے وہ بے لوث خدمت پر یقین رکھتے تھے اُنھوں نے اپنی زند گی فلاح انسانیت کے لیے وقف کر رکھی تھی ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں، فرخ عمر چوہدری، چوہدری ذولفقارعلی،ڈاکٹر رانا ذولفقار علی،حاجی عمر بھٹہ،ساجد مجید ہاشمی، غلام عباس،دانیال حسین،پروفیسر ظفر حسین،احمد چغتائی، جام اخلاق حسین، عثمان خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا دنیا میں ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو مرنے کے بعد لوگوں کے دولوں میں زندہ رہتے ہیں شیخ عمران خالد مرحوم اُن میں سے ایک تھے جو اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔شیخ عمران خالد مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہ ہوسکے گا۔اجلاس میں سعید اللہ خان، احمد سعید، گلریز، عبدالباری جعفری،محمدسرور ودیگر اراکین نے مرحوم کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی کمی کو ناقابلِ تلافی قرار دیا۔اجلاس میں کلب کی مجموعی کارکردگی، جاری فلاحی منصوبوں اور آئندہ کے پروگرامز پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جبکہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔