یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان کا محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ
ملتان(صفدربخاری سے)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور فیکلٹی ممبران سے تفصیلی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی قلیل مدت میں ایک مثالی ادارے کے طور پر ابھری ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے دورے کی باضابطہ دعوت دی اور خواہش کا اظہار کیا کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی طرز پر اپنی یونیورسٹی کی ترقی و تنظیم نو کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے۔اس موقع پر دونوں جامعات کے مابین تعلیمی و تحقیقی تعاون، فیکلٹی ایکسچینج، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے مستقبل میں قریبی روابط پر تعلیمی اشتراک کی بنیاد ثابت ہوگی۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان طلباء و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کے کسانوں،کاشتکاروں کے لیے دن رات کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔








































Visit Today : 546
Visit Yesterday : 440
This Month : 13703
This Year : 61539
Total Visit : 166527
Hits Today : 4600
Total Hits : 848109
Who's Online : 4




















