ملتان (صفدربخاری سے) لندن میں معروف سماجی و سیاسی رہنما سردار خالد خان بلوچ دوست، سماجی و تاجر رہنما رانا شہزاد کی سابق وزیرِاعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل انکے حل اوور سیز پاکستانیوں کے ملکی ترقی میں کردار پر تفصیلی اور بامقصد تبادلہ? خیال کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری، جمہوری اقدار کے فروغ اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ملک کی ترقی و خوشحالی سے ہی پاکستانیوں کی خوشحالی وابستہ ہے جمہوری بالادستی ہی ملکی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔