ملتان میں انجمن تاجران کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ ، تاجروں کی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان : انجمن تاجران علی چوک ربانی چوک، ولائیت حسین کالج گیٹ نمبر 2، معصوم شاہ روڈ کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق تھے جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ محمد طارق رشید نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے نومنتخب صدر انجمن تاجران تاج الدین قریشی نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران ملک بھر میں تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مطالبات کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔سابق ایم این اے شیخ محمد طارق رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت اور تاجر تنظیموں کے درمیان رابطے مضبوط ہونا ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ کے تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔نومنتخب صدر انجمن تاجران تاج الدین قریشی نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر تاجر برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علی چوک، ربانی چوک اور معصوم شاہ روڈ کے تاجروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور تمام تاجروں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ روڈ پر پبلک واش رومز کی ضرورت ہے ضلعی انتظامیہ ساتھ دے تو ہم پبلک واش رومز کے لیے جگہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں آخر میں مقررین نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔تقریب سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز عہدیداران ظفر اقبال صدیقی،شیخ طاہر امجد،عزیز الرحمن انصاری،ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے سید بابر حسین شاہ،حاجی اصغر اکبر،معین قریشی،بدر الدین قریشی،لیاقت مغل،ولایئت خان نے بھی خطاب کیا۔







































Visit Today : 24
Visit Yesterday : 553
This Month : 13734
This Year : 61570
Total Visit : 166558
Hits Today : 156
Total Hits : 848322
Who's Online : 6




















