ریڈز پاکستان، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز اور ڈی ایچ اے ملتان کے اشتراک سے ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے روٹین امیونائزیشن پر ایک روزہ تربیتی پروگرام
ملتان(صفدربخاری سے) سماجی تنظیم ریڈز پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز ساؤتھ پنجاب ملتان، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز ای پی آئی پنجاب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے اشتراک سے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے روٹین امیونائزیشن کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس تربیتی سیشن کا مقصد حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ تربیت کے دوران روٹین امیونائزیشن، بیہیویئر چینج کمیونیکیشن (بی سی سی)، کمیونٹی موبلائزیشن، زیرو ڈوز، مسڈ اور کم ویکسین شدہ بچوں کی بروقت نشاندہی اور ان کے مناسب مراکز تک ریفرل پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مؤثر آگاہی اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج اور ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد علی مہدی تھے، جبکہ مہمانِ اعزاز کے طور پر ڈاکٹر مظفر سعید، پروگرامز لیڈ SCI-ZUP-HPV، ریڈز پاکستان نے شرکت کی۔ مقررین نے تربیتی پروگرام کو بروقت اور مفید قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس کے مثبت نتائج مستقبل میں بچوں کی صحت کے اشاریوں میں بہتری کی صورت میں سامنے آئیں گے






































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 553
This Month : 13736
This Year : 61572
Total Visit : 166560
Hits Today : 178
Total Hits : 848344
Who's Online : 6




















