پنجاب کے تمام اسپتالوں میں کلینیکل فارماسسٹ کی تعیناتی لازمی قرار ، فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا دیرینہ مطالبہ پورا، معیاری طبی سہولیات ممکن
ملتان: پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا دیرنہ مطالبہ پورا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں فارمیسی سروسز کے قیام کی ہدایت جاری کر دی ہیں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ایکٹ 2012 اور پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے مقررہ معیارات کے تحت ہر اسپتال میں مستند کلینیکل فارماسسٹ، محفوظ ادویاتی طریقہ کار، فارماکوویجیلنس سیل اور ادویات کے موثر و محفوظ استعمال کو یقینی بنانا لازم ہوگا۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ادویات کے انتظام اور مریضوں کی حفاظت سے متعلق معیارات پر عملدرآمد کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی اس بارے میں پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر عالمگیر رائو کا کہنا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایم ایس ڈی ایس کی لسٹ میں کلینکل فارماسسٹ کے کردار کا تعین کر دیا گیا ہے ہیلتھ کئیر کمیشن کے جو بھی وزٹس ہونگے اسمیں اس بات کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے دو مطالبات ہیلتھ کئیر کمیشن کے سامنے رکھے تھے ہمارا پہلا مطالبہ کلینکل فارماسسٹ کی اپائٹمنٹ کی جائے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں اور الحمداللہ یہ مطالبہ ہمارا پورا ہو چکا ہے اس سے فارماسسٹ کے روزگار میں اضافہ ہو گا اور لوگوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں گی اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ آئے دن ادویات کے جو سائیڈ ایفیکٹس کے کیسسز سامنے آتے ہیں اس سے مریض بچ سکیں گے اور دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ جو کمیونٹی فارمیسی ہیں یا پرائیویٹ میڈیکل فارمیسیز ہیں وہاں بھی فارمیسی سروسسز جو ڈریپ نے اور فارمیسی کونسل نے دی ہوئی ہیں ان کی اجازت دی جائے یہ مطالبہ بھی زیر غور ہے اور اس پر کام تیزی سے جاری ہے اور انشااللہ جلد ہی یہ مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا اس اقدام سے اس کے بعد تمام فارماسسٹ پرائیویٹ سیکٹر میں کمیونٹی فارمیسی سروسسز دے سکیں گے اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ اس سے عطائیت کا خاتمہ ممکن ہو گا اور فارماسسٹ اپنی موجودگی میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کر سکیں گے۔






































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 553
This Month : 13736
This Year : 61572
Total Visit : 166560
Hits Today : 180
Total Hits : 848346
Who's Online : 5




















