ڈسٹرکٹ بار ملتان میں پہلی خاتون صدر،،وکلاء نے نومنتخب صدر بشریٰ نقوی کو پھولوں کا ہار پہنایا
ملتان: سردار نور احمد خان ملیزئی، سابق صدر میلسی بار، ایڈووکیٹ جمشید عالم خان بلوچ ہائیکورٹ، لودھراں اور ملک رمضان عاربی نے ڈسٹرکٹ بار ملتان کی تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی لمحے پر نومنتخب صدر سیدہ بشریٰ نقوی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے انہیں پھولوں کا ہار پہنایا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نومنتخب صدر سیدہ بشریٰ نقوی نے مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اپنے عہدے پر آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے اور وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ بزرگ وکلاء کے لیے پنشن کے انتظامات بھی بروقت کیے جائیں گے تاکہ ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر موجود وکلاء اور شرکاء نے نومنتخب صدر کی کامیابی کو نہ صرف انفرادی بلکہ تمام خواتین وکلاء کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ سیدہ بشریٰ نقوی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ملتان مزید فعال، مضبوط اور وکلاء دوست ادارہ بن کر ابھرے گا۔







































Visit Today : 23
Visit Yesterday : 553
This Month : 13733
This Year : 61569
Total Visit : 166557
Hits Today : 146
Total Hits : 848312
Who's Online : 4




















