سکالر پبلک سکول لیاقت آباد: تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا : اشتیاق خان شاہد
ملتان: سکالر پبلک سکول سسٹم کے پرنسپل اشتیاق خان شاہد نے کہا ہے کہ ہمارا مشن پسماندہ علاقے کے بچوں کو بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی تربیت اور ایک اچھا انسان بنانا ہے اور جہالت کے خلاف جنگ جاری رکھنا ہے اسی لیے ہم لیاقت آباد جیسے علاقے میں ایک اعلیٰ معیار کی تعلیم دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ نتائج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بچوں اور ان کے والدین سے کہا کہ اپنی تمام تر توجہ صرف تعلیم پر رکھیں اور والدین اپنے بچوں کو ٹائم دیں اور بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں اسی میں ان کی بہتری ہے کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہمارے اساتذہ بچوں کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور اس کو مزید بہتر کیا جائے گا تقریب میں اساتذہ والدین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی بہترین پوزیشن لینے والی بچی کو پانچ ہزار روپے اور ٹرافی دی اور دیگر بچوں کو قیمتی انعامات دیے گئے اور شاندار رزلٹ آنے پر اساتذہ والدین اور بچوں کو مبارکباد بھی دی۔







































Visit Today : 24
Visit Yesterday : 553
This Month : 13734
This Year : 61570
Total Visit : 166558
Hits Today : 166
Total Hits : 848332
Who's Online : 4




















