ڈسٹرکٹ بار ملتان کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب، ناظر خان بلوچ اور سینیئر وکلاء کی سیدہ بشریٰ نقوی کو مبارکباد
ملتان: ماہر تعلیم ناظر خان بلوچ نے سابق سیشن جج و ایڈوکیٹ ہائیکورٹ اقبال میو،بلال بٹ،اورنگزیب خان بلوچ کے ہمراہ نومنتخب صدر ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن سیدہ بشریٰ نقوی،نائب صدر محمد نعیم آرائیں،جوائنٹ سیکرٹری نگینہ مظفر ہراج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں پہلی بار خاتون صدر منتخب ہوئی ہے یہ کامیابی ان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔صدر ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن سیدہ بشرا نقوی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے سینئر وکلاء ودیگر مرد و خواتین وکلاء کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیکر کامیاب کیا اپنے سینئرز وکلاء کے ساتھ ادب اور جونیئر وکلاء کے ساتھ حسن سلوک اور شفقت سے پیش آئیں ان کی یہ کامیابی تمام خواتین وکلاء کی کامیابی ہے میں سب وکلاء کی دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔میں وکلااور بار کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرونگی۔






































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 553
This Month : 13736
This Year : 61572
Total Visit : 166560
Hits Today : 181
Total Hits : 848347
Who's Online : 5




















