ملتان :  وویمن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی صدر محترمہ فرح ثاقب نے کہا ہے کہ ساؤتھ پنجاب کا سب سے بڑا خواتین صنعتی میلہ کا گیارویں ایڈیشن بلیو فیز 2026 کا انعقاد 6 فروری سے 8 فروری تک رائل مارکی ریلوے آفیسرز کلب ملتان میں منعقد ہوگا جس میں ملتان سمیت ملک بھر سے تقریباً 100 ہنر مند خواتین اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی اشیاء کی نمائش کریں گی اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سینیئر نائب صدر نادیہ وسیم،سابقہ صدر معصومہ سبطین،سیکریٹری جنرل سعید الطاف آغا،چیف اکاؤنٹنٹ صادق بھٹی بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشن بلیو فیز کا مقصد ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ملتان اور گرد و نواح کی فیملیز کے لیے عید شاپنگ کا موقع بھی میسر آئے گا اور نمائش کے موقع پر بلیو پوٹری،ملتانی کھسے،بچوں اور خواتین کے کپڑے اور کھانے کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے اہل ملتان کے لیے شاپنگ اور تفریح کا یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اس موقع پر بھرپور شرکت کریں کیونکہ ملتان کی تاریخ میں بلیو فیز کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں پر بالخصوص خواتین کو مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی ممکن ہوگی۔