ریلوے ہسپتال ملتان میں فری میڈیکل کیمپ، 400 سے زائد افراد مستفید
ملتان: ریلوے ہسپتال ملتان میں صحت فاؤنڈیشن، گیٹز فارما اور پلاٹینم فارما کے اشتراک سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ نے صحت عامہ کے فروغ میں ایک نئی مثال قائم کی۔ ریکارڈ تعداد میں 400 سے زائد افراد نے اس کیمپ سے استفادہ کیا اور مفت طبی خدمات حاصل کیں ”ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز مسٹر افتخار حسین نے ریلوے ہسپتال ملتان میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ ”ریلوے فیملی اور عوامی صحت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ آج کا یہ کیمپ معاشرتی خدمت کا بہترین نمونہ پیش کرتا ہے۔ میں تمام تعاون کرنے والے اداروں اور ڈاکٹر برادری کی انسانی
ہمدردی کو سلام پیش کرتا ہوں۔” میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صدف بتول سید نے کہا کہ ”یہ کیمپ خدمت و عبادت کی زندہ مثال ہے جس میں تمام فریقین کے تعاون سے 400 سے زائد مریضوں کو مفت طبی امداد فراہم کی گئی۔ خصوصاً بلڈ ٹیسٹ، اسپشلسٹ ڈاکٹرز سے چیک اپ، ادویات کی مفت فراہمی نے اس اقدام کی افادیت کو دُگنا کر دیا ہے۔”کیمپ میں شرکا کو جدید ترین طبی سہولیات بشمول مفت کولیسٹرول ٹیسٹ، یورک ایسڈ ٹیسٹ اور بلڈ پریشر چیک اپ کی سہولت فراہم کی گئی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ایک وسیع ٹیم نے شرکا کا مفت معائنہ کیا جس میں گائناکالوجسٹ ڈاکٹر صدف بتول سید، آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد، یورولوجسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد عمران، فیملی فزیشن ڈاکٹر سید محمد عبدالسمیع، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود محمود، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر اعجاز حسین اور کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر مبشر احمد شامل تھے۔کیمپ کے انتظامی امور میں ریلوے ہسپتال کے سٹاف کے ہمراہ صحت فاؤنڈیشن کے عرفان قریشی، ریلوے گارڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید مدثر حسین شاہ، پلاٹینم فارما کے عابد ماکی اور گیٹز فارما کی انتظامی ٹیم نے بخوبی سنبھالے۔ گیٹس فارما کی طرف سے کاشف علی ہاشمی، عدنان سعید، فہد اسحاق، وقاص نوید، اعجاز سہیل خالد، معاویہ ندیم، عدنان راجہ، عادل حسین، سکندر لائق، نزاکت علی، ایم مکرم، ایم جُنید، غضنفر عباس، ثاقب علی، دانش شہباز، ایاز خان، سلمان علی، عاطف مسعود، حنید رضا، امتیاز سلیم، اور ایم سیف نے عملی تعاون فراہم کیا۔یہ کیمپ نہ صرف ریلوے کے موجودہ و سابق ملازمین بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی یکساں مفید ثابت ہوا۔ تمام شرکا کو مفت ادویات کی فراہمی نے اس کی افادیت میں اضافہ کیا۔ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ریلویز کی ترقی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی







































Visit Today : 23
Visit Yesterday : 553
This Month : 13733
This Year : 61569
Total Visit : 166557
Hits Today : 143
Total Hits : 848309
Who's Online : 4




















