ملتان: مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی پی 221 کے سابق ٹکٹ ہولڈر راؤ عبداللہ قیوم،صوبائی حلقہ 221 کے صدر رانا عبدالغفار طالب،سینیئر پارٹی رہنما راؤ عبدالقیوم شاہین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بستی ملوک کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب کو خط بھی لکھا ہے اور کہا ہے کہ بستی ملوک 100 چکوک سے زیادہ بڑا علاقہ ہے اور ہر الیکشن میں یہاں سے ن لیگ نئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے لیکن یہاں کے شہریوں کو معمولی معمولی مسائل کے حل کے لیے دور دراز کا سفر کر کے ملتان شہر جانا پڑتا ہے جبکہ علاج معالجے اور تعلیم کے لیے بھی مسائل در مسائل ہیں اسی طرح ملتان شہر میں میونسپل کارپوریشن ملتان کی طرح بستی ملوک میں میونسپل کارپوریشن بستی ملوک بنایا جائے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی پارٹی قیادت سنجیدگی سے نوٹس لے اسی لیے بستی ملوک جیسے اتنے بڑے علاقہ کو فی الفور تحصیل کا درجہ دیا جائے تاکہ یہاں کے لاکھوں شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے