پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈویژنل سیکرٹری حمیدہ خانم اور ڈویژنل صدر شگفتہ حبیب کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی نو منتخب صدر بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
ملتان : پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈویژنل سیکرٹری حمیدہ خانم اور ڈویژنل صدر شگفتہ حبیب نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی نو منتخب صدر بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،اس موقع پر خواتین قیادت نے بار میں پہلی مرتبہ خاتون صدر کے انتخاب کو وکلاء برادری اور خواتین کے لیے سنگِ میل قرار دیا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری حمیدہ خانم ،صدر شگفتہ حبیب نے کہا کہ بشریٰ نقوی کی کامیابی خواتین کی جدوجہد، استقامت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کی حامی رہی ہے اور بار میں خواتین کی نمائندگی مضبوط ہونے سے انصاف کے نظام میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری حمیدہ خانم نے مزیدکہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر کا انتخاب خوش آئند ہے، جو نوجوان وکلاء بالخصوص خواتین کے لیے حوصلہ افزا مثال بنے گا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ بشریٰ نقوی اپنی قیادت میں بار کے مسائل کے حل، وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گی، اس موقع پر نومنتخب صدر بار سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ نے مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی انفرادی نہیں بلکہ تمام وکلاء خصوصاً خواتین وکلاء کے اعتماد کا نتیجہ ہے ،انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ بار کو مزید فعال بنانے، وکلاء کی فلاح و بہبود اور انصاف تک رسائی کے فروغ کے لیے بھرپور محنت کریں گی۔ آخر میں پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں نے نو منتخب صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں بار مزید مضبوط اور مؤثر ادارہ بن کر ابھرے گی۔







































Visit Today : 23
Visit Yesterday : 553
This Month : 13733
This Year : 61569
Total Visit : 166557
Hits Today : 142
Total Hits : 848308
Who's Online : 4




















