کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ایوب سلیمی مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت،،پی آر او کمشنر ارم سلیمی کے دادا اور سینئر صحافی مقبول حسین کے والد نیک سیرت انسان تھے: کمشنر ملتان
ملتان(صفدربخاری سے) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن و پبلک ریلیشنز (پی آر او کمشنر) ارم سلیمی کے دادا اور سینئر صحافی مقبول حسین کے والد، ایوب سلیمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمشنر ملتان گزشتہ روز مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی، تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملتان نے مرحوم ایوب سلیمی کی دینی، سماجی اور خاندانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت، خوش اخلاق اور باوقار انسان تھے، جنہوں نے اپنی زندگی میں اچھے اقدار کو فروغ دیا۔ ان کی وفات سے خاندان ہی نہیں بلکہ معاشرہ بھی ایک شریف النفس شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر مرحوم کے پوتے، اسسٹنٹ منیجر آپریشن ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عاصم مقبول کے علاوہ صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے مرحوم کے لیے دعا اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔







































Visit Today : 24
Visit Yesterday : 553
This Month : 13734
This Year : 61570
Total Visit : 166558
Hits Today : 156
Total Hits : 848322
Who's Online : 6




















