نشتر ہسپتال کی ممکنہ نجکاری کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا احتجاج،،نشتر ہسپتال کو پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے: مہر مظہر عباس کات
ملتان : سرائیکی وسیب کے سب سے بڑے ہسپتال نشتر کی ممکنہ نجکاری کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک نے نو نمبر چونگی پر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر نشتر کی ممکنہ نجکاری کے خلاف نعرے درج تھےمظاہرین نے نشتر کی نجکاری نامنظور نامنظور کی فلک شگاف نعرے بازی کی۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات اور مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج نے کی۔اس موقع پر نوجوان سرائیکی راہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال ملتان کی زمین مقامی لوگوں نے دی اور عمارت بھی مقامی لوگوں کے چندے سے بنی مگر اس کی نجکاری تخت لاہور بدمعاشی کر کے کرنا چاہتا ہے۔نوجوان سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے کہا کہ نشتر سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر کے کروڑوں لوگوں کی زندگی کی آخری امید سمجھا جاتا ہے ہم کسی کو بھی نشتر ہسپتال ملتان کو پرائیویٹ نہیں کرنے دیں گے۔مہر ظفر ہراج نے کہا کہ نشتر ہسپتال سرائیکی وسیب کے لوگوں کی ملکیت ہے یہاں کوئی بھی نشتر کو پرائیویٹ کرنے کے اپنے آرڈر نا چلائے ورنہ پورے وسیب سمیت ملک بھر میں شدید احتجاجی تحریک چلائیں گے۔مظاہرے میں صفدر کھیڑا ،صفدر ملاح،ملک یسین راں،کالے خان بھٹہ سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی







































Visit Today : 24
Visit Yesterday : 553
This Month : 13734
This Year : 61570
Total Visit : 166558
Hits Today : 159
Total Hits : 848325
Who's Online : 6




















