پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ، موسمِ سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی سرگرمیاں بحال
bbc news urdu نے Monday، 19 January 2026 کو شائع کیا.
لاہور: پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں، طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹیاں دی گئیں ہیں جبکہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعلیمی اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کے لیے پیر سے جمعرات تک CPD (کنٹینیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ) اور نصابی تیاری میں شرکت لازمی ہو گی تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 553
This Month : 13736
This Year : 61572
Total Visit : 166560
Hits Today : 174
Total Hits : 848340
Who's Online : 6




















