ملتان :  معروف قانون دان سید شمشاد علی رضوی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں باضابطہ رول سائننگ رجسٹر پر دستخط کرکے عدالت عظمیٰ میں وکالت کیلئے کوالیفائی کرلیا اس ضمن میں بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری غضنفرملک ، صدرملتان کلب عابد خان ، پاکستان بزنس فورم ملتان کے صدر شیخ محمد عرفان ، قومی امن کمیٹی پاکستان کے سربراہ علامہ پیرعمرفاروق بخاری بہلوی ، صدر پنجاب علامہ مجاہد عباس گردیزی نے سید شمشاد علی رضوی کو سپریم کورٹ کی وکالت کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا معاشرے کی شعوری آگاہی اور پسے ہوئے پسماندہ طبقے کی مدد کیلئے سیدشمشادعلی رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں امید کرتے ہیں مستقبل میں معاشرتی بےحسی کے شکار طبقوں کیلئے خدمات سر انجام دینے کے تسلسل کو قائم رکھیں گے ۔