گندم اور آٹا مہنگے داموں فروخت کر کے عوام کو لوٹا جا رہا ہے،،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب گندم و آٹا بحران کا نوٹس لیں: غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان : سرمایہ داروں نے پہلے کسان کو /2 ہزار روپے گندم خرید کر لوٹا آب غریبوں مزدوروں مظلوموں بیواؤں یتیموں کو 56 سو روپے میں فروخت کر کے لوٹا جا رہا ہے وزیر اعظم پاکستان و وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اس بارے نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے گندم و آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہی غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ سرمایہ دار طبقہ مقررہ نرخ سے زیادہ اور پیمائش میں کمی کر کے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں انھوں نے کہا کہ سرمایہ داروں کو پابند کیا جائے کہ خریدی گئی قیمت کے مطابق گندم اور آٹے کا ریٹ مقررہ کیا جائے تاکہ غریبوں مزدوروں کو ریلف مل سکے انھوں نے کہا کہ مہنگائی بے روز گاری کی وجہ سے عام آدمی لٹ رہا ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں اصلاح و احوال کے لئے اقدامات کریں







































Visit Today : 24
Visit Yesterday : 553
This Month : 13734
This Year : 61570
Total Visit : 166558
Hits Today : 150
Total Hits : 848316
Who's Online : 6




















