والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں : ڈاکٹر محمد طیب سعید
bbc news urdu نے Sunday، 18 January 2026 کو شائع کیا.
ملتان : سوشل سیکورٹی ہسپتال انڈسٹریل اسٹیٹ کے ڈاکٹر محمد طیب سعید،ڈاکٹر نائمہ یاسمین،یو سی ایم او عمران سلیم نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں اور انہیں ہمیشہ ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں ہیلتھ ورکرز سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل سیکورٹی ہسپتال انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان یوسی 128 گارڈن ٹاؤن کی پولیو ٹیموں کی انچارجز،سول سوسائٹی،قاری صاحبان سے یو پیک میٹنگ میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر محمد مظہر،رابعہ نورین،رابعہ بشیر،رضیہ بتول،محمد عثمان ودیگر نے شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ صحت مند زندگی سے صحت مندانہ معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 23
Visit Yesterday : 553
This Month : 13733
This Year : 61569
Total Visit : 166557
Hits Today : 145
Total Hits : 848311
Who's Online : 4




















