آئی سی ایم اے طلبہ اور ان کے والدین کے خوابوں کو پورا کر رہا ہے : ثمینہ خان کیانی
ملتان: آئی سی ایم اے انٹرنیشنل پاکستان ملتان برانچ کی جوائنٹ ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی نے کہا ہے ہم طلباء و طالبات اور ان کے والدین کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ آج پاکستان اور ترقی یافتہ ممالک میں بہترین روزگار کما رہے ہیں اور بے شمار اپنی فیکٹریوں میں سی ای او ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بہترین رول ادا کر رہے ہیں اکاؤنٹس کی تعلیم کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں اور اس کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی ہے طلبہ خوب محنت کریں اور اپنا تمام تر فوکس صرف اور صرف تعلیم پر رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابیاں آپ کے مقدر میں ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سالانہ عشائیے اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے مہمانِ خصوصی بی زیڈ یو سکول آف کامرس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رمضان شیخ اور وقاص خالد، سابق چیئرمین آئی سی ایم اے نے کہا کہ یہاں پر تعلیم حاصل کرنے والوں کا مستقبل بہت روشن ہے یہاں پر اکاؤنٹس کی تعلیم کے ماہر اساتذہ طلبہ کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور آئی سی ایم اے جوائنٹ ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی کی قیادت میں خوب ترقی کر رہا ہے یہاں پر سینکڑوں طلباء و طالبات گولڈ میڈلز اور دیگر میڈلز حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں تقریب سے عمر اعوان، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے خطاب کیا آخر میں آئی سی ایم اے پاس کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔







































Visit Today : 24
Visit Yesterday : 553
This Month : 13734
This Year : 61570
Total Visit : 166558
Hits Today : 162
Total Hits : 848328
Who's Online : 4




















