بیرسٹر ملک تیمور الطاف کا این اے 148 کا دورہ، عوامی رابطہ مہم تیز
bbc news urdu نے Sunday، 18 January 2026 کو شائع کیا.
ملتان: ٹکٹ ہولڈرتحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے حلقہ این اے 148میں مصروف ترین دن گزارتے ہوئے اہلیان حلقہ سے ملاقاتیں اور ان کی خوشی و غمی میں شریک ہوئے۔اس موقع پر بیرسٹر ملک تیمور الطاف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے کا ہر فرد میرا اپنا ہے جس کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں مجھے یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوئی کہ سیلاب متاثرین نے مشکل وقت کا سامنا کرتے ہوئے اپنی معمولات زندگی کو ایک بار پھر سے مکمل طور پر بحال کرلیا ہے میں ان تمام احباب کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی تک میرا ساتھ دیا۔بیرسٹرملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اپ کے اس حلقہ این اے148 سے پہلے بھی تحریک انصاف کامیاب تھی،ہے اور ہمیشہ کامیاب ہوتی رہے گی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 24
Visit Yesterday : 553
This Month : 13734
This Year : 61570
Total Visit : 166558
Hits Today : 154
Total Hits : 848320
Who's Online : 6




















