ملتان: اتحاد فلور مل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری مسعود عزیزکی چھوٹے فلور ملز مالکان کے لیے کی گئی جدجہد رنگ لے آئی چھوٹے فلور ملز مالکان کے لیے فی مل 100 بوری کوٹہ منظور کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق اتحاد فلور مل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری مسعود عزیز نے ڈائریکٹرفوڈ پنجاب امجد حفیظ سے دیگر عہدیداران کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے چھوٹے فلور ملز مالکان کے بڑھتے ہوئے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی ملوں کو کم از کم 100 بوری فی مل کوٹا دیا جائے کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ چھوٹے فلور ملز مالکان بوریوں کوٹہ کم ملنے سے بے حد پریشان ہیں جس کی وجہ سے کئی چھوٹی فلور ملز کے بند ہونے کے دہانے پر آپہنچی ہیں۔مسائل کو سننے کے بعد ڈائریکٹرفوڈ پنجاب امجد حفیظ نے کہا کہ فل فور چھوٹے فلور مل مالکان کے لیے فی مل 100 بوری کا کوٹہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے فلور ملز مالکان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ اتحاد فلور مل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری مسعود عزیز ودیگر عہدیداران نے فل چھوٹے فلور مل مالکان کے لیے فی مل 100 بوری کا کوٹہ دینے ڈائریکٹرفوڈ پنجاب امجد حفیظ کے بہت زیادہ مشکور ہیں ہم امید کرتے ہیں ڈائریکٹر فوڈپنجاب امجد حفیظ اسی طرح فلور مل انڈسٹری کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔