مہمند لویہ جرگہ رجسٹرڈ کا ملتان میں انٹراپارٹی اجلاس، نئی کابینہ تشکیل
ملتان: مہمند لویہ جرگہ رجسٹرڈ پاکستان کے مرکزی صدر حاجی خان بہادر نے اپنی مرکزی قیادت کے ہمراہ ملتان کا دورہ کرتے ہوئے منعقدہ انٹراپارٹی میٹنگ میں عزیز خان مہمند کو چیئرمین ضلع ملتان،حاجی معمور خان شنواری کوصدر، رشید خان جبارخیل کو سینئر نائب صدرحکیم خان مہمند کوسینئرنائب صدر، عنایت اللہ شنواری کو جنرل سیکرٹری،سحر گل خان مہمند کونائب صدر،صاحب خان نائب صدر،حسن خان کوفنانس سیکرٹری،لعل زر خان کو ڈپٹی فنانس سیکرٹری،جہانزیب خان مامازے کوایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ملوک خان کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر کرتے ہوئے نوٹیفیکشن دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی خان بہادر،عزیز خان مہمند نے مطالبہ کیا کہ بالا حکام سے درخواست ہے کہ محمد لویہ جرگہ رجسٹرڈ اور مہمند قوم کے تمام ممبران پاکستان کے وفادار اور امن پسند باشندے ہیں اور پاکستان کے آئین میں درج اپنے تمام مشروع حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ مہمند لویہ جرگہ رجسٹرڈپاکستان کی ترقی اور اتحاد کے لیے کام کر رہی ہے اور ہم اپنی قوم کے حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔تقریب سے حاجی معمور خان شنواری صدر،رشید خان جبار خیل،حکیم خان مہمند،عنایت اللہ شنواری،سحر گل خان مہمند،صاحب خان،حسن خان،لعل زر خان،جہانزیب خان مامازے،ملوک خان،زبیر خان خیالی خیل،حاجی سید محمد،ملک عباس خان حلیمزے،حاجی عجب خان، حاجی میاں عباس خان،ملک بخت محمدخان،سجاو ل خان، موسی خان، حمید خان، عالم خان، گل محمد خان،حاجی لیاقت خان، ملک معتبر خان ودیگرنے بھی اظہار خیال کیا۔








































Visit Today : 49
Visit Yesterday : 553
This Month : 13759
This Year : 61595
Total Visit : 166583
Hits Today : 324
Total Hits : 848490
Who's Online : 5




















