ملتان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سلیم قیصر کی سالگرہ،سٹی کونسل، میڈیا اونرز سوسائٹی کا ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سے اظہارِ یکجہتی،بہاولپور اور مظفرگڑھ کے صحافیوں کی خصوصی شرکت،کیک کاٹا گیا
ملتان ( صفدربخاری سے) ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل برادرِ محترم سلیم قیصر صاحب کی
سالگرہ سالِ نو کے پہلے دن یکم جنوری کو نہایت خوشگوار، پُر وقار اور محبت بھرے ماحول میں منائی گئی۔ اس خوبصورت موقع پر سٹی کونسل کے صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ اور میڈیا اونرز سوسائٹی کے ممبران نے سلیم قیصر صاحب کے ساتھ مشترکہ طور پر سالگرہ کی تقریب منعقد کی، جس نے اس دن کو مزید یادگار بنا دیا۔ تقریب میں فن، ثقافت، ادب اور صحافت
سےوابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے سلیم قیصر صاحب
کی ملتان آرٹس کونسل کے ذریعے ادب، موسیقی، تھیٹر اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ تقریب کا آغاز نیک تمناؤں اور خیر مقدمی کلمات سے ہوا، جس کے بعد سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ سلیم قیصر
صاحب نے سٹی کونسل کے صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ، میڈیا اونرز سوسائٹی کے عہدیداران اور مہمان صحافیوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اس موقع پر شرکاء نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا ۔ تقریب اس وقت مزید خوبصورت ہو گئی جب بہاولپور اور مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے صحافی دوستوں نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سلیم قیصر صاحب کی قیادت میں ملتان آرٹس کونسل حقیقی معنوں میں خطے کی ثقافتی شناخت کا مرکز بن چکی ہے، جہاں ادبی بیٹھکوں کی رونقیں بحال ہیں اور موسیقی و ڈرامہ کی ترویج کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سالگرہ کی تقریب میں معروف شاعر، دانشور، کالم نگار اور سینئر سیاستدان ملک ارشد اقبال بھٹہ، ملک عمران تھہیم، میڈیا اونرز سوسائٹی کے صدر عمر فاروق، چیئرمین ملک امجد سعید تھہیم، نائب صدر صفدر علی بخاری، سینئر صحافی و ممبر ماس شہزاد خان، حاجی بلال احمد اور شاہد قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ بہاولپور اور مظفرگڑھ سے شرکت کرنے والوں میں عوام دوست پریس کلب بہاولپور کے صدر محمد انور مغل، جنرل سیکرٹری لالہ اکبر بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری محمد مبشر مغل اور نائب صدر ظفر عزیز خان شامل تھے، جنہوں نے سلیم قیصر صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ فن و ثقافت کے فروغ میں ایک متحرک اور مخلص کردار ادا کر رہے ہیں۔ آخر میں شرکاء نے سلیم قیصر صاحب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دراز عمری، اچھی صحت اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔ تقریب دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور یادگار لمحات دیر تک شرکاء کے ذہنوں میں محفوظ رہے۔







































Visit Today : 257
Visit Yesterday : 525
This Month : 9072
This Year : 56908
Total Visit : 161896
Hits Today : 769
Total Hits : 761373
Who's Online : 5






















