ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان، ملتان ڈوثزن کے صدر سید عرفان شاہ،جنوبی پنجاب کے نائب صدر ذیشان ظفر،ملک قیصر اقبال کمبوہ،محمد اکمل کا بلوچ،خواجہ رضوان صدیقی،ملتان کے جوائنٹ سیکرٹری یعقوب راجپوت، گلگشت کے رہنماں شیخ تنویر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب کے برعکس ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اپر پنجاب کی بہتری کے لیے تو اربوں روپے کے فنڈز جاری دیے جاتے ہیں مگر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کو گزشتہ 78 برس کی طرح آج بھی پسماندہ رکھا جا رہا ہے جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ملتان کی اکثر چھوٹی بڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار شاہرا ہوں سمیجہ آباد،مظفراباد علی موڑ تا علی چوک سولنگ،دہلی گیٹ روڈ،کاتی مار روڈ،وہاڑی چوک سے ٹرک اسٹینڈ روڈ سمیت دیگر علاقے تباہ حالی کا شکار ہیں چھوٹی بڑی شاہرائیں بالخصوص پرانا شجاع باد روڈ،شیر شاہ روڈ ودیگر علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ائے روز اضافہ ہو رہا ہے یہاں تک کہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا بھی ضیاع ہو رہا ہے رہی سہی کسر اندھیروں کی وجہ سے حادثات نے پوری کر دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پیر کالونی،پاک مائی روڈ ودیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام ہے جس کی وجہ سے تعفن پھیلنے کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ رہے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ مارکیٹس اور بازاروں کی صورتحال کی تسلی بخش نہیں ہے لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ فنڈز کدھر چلے جاتے ہیں وزیراعلی پنجاب ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی طرف بھی توجہ دیں اور کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان،میونسپل کارپوریشن ملتان ضلعی حکام بالا سنجیدگی سے نوٹس لیں بصورت دیگر مرکزی تنظیم تاجران احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔