حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، پیٹرول 10 روپے 28 پیسے سستا
اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کر دیا۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجاویز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے مقرر کردی گئی جبکہ پرانی قیمت 265 روپے 65 پیسے تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 263 روپے 45 پیسے تھی۔








































Visit Today : 256
Visit Yesterday : 525
This Month : 9071
This Year : 56907
Total Visit : 161895
Hits Today : 765
Total Hits : 761369
Who's Online : 6






















