ملتان : ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر پرفیسر اعظم حسین نے کہا ہے کہ معاشرے میں سماجی ترقی انسانی فلاح کے بغیر ممکن نہیں لھذا عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا ہماری قومی زمہ داری ہے اور 2026 سال کی کا میا بی کے لیے لا ئحہ عمل ختیا ر کر نا ہو گا ہمارے وطن کے لیے ترقی اور کامیابی کا سال ہو،وطن عز یز کو بے شمار مسا ئل کا سا منا ہے ہیں مگر قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں مسائل کا خا تمہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ قائد اعظم محمد علی جنا ح کی زند گی اور اُن کا کردار ہما رے لیے مشعل راہ ہے قائد اعظم سیاسی فکر کے ساتھ انسا نی خد مت کے جذ بے پر بھی یقین رکھتے تھے آج کے خد مت گذار اگر قائد کے اقوال اور طرز زند گی کا وطیرہ بنا ئیں تو کسی بھی میدان میں نا کا م نہ ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کئے گئیے منصو بوں کے حوالے سے سیکرٹری پروفیسر امجد رامے نے رپوٹ پیش کی جبکہ 2026 سال ہونے والے منصوبوں کے سلسلے میں ممبران کے درمیان مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فہیم ستار شیخ،چوہدری ذولفقار علی، فرخ عمر چوہدری،پرفیسر حمید رضاصدیقی، شیخ اشفاق احمد، الیاس انور شیخ،احمد چغتائی،عبدالمحسن شاھین،شہزاد علی، پروفیسر محمد حنیف،خرم شہزاد،سعیداللہ خان، احمد سعید،محمدعثمان خان،غلام عباس بھٹی،دانیال حسین، آصف خان نیازی سمیت دیگر ممبران شریک ہیں۔