ملتان (صفدربخاری سے) قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان پاکستان کے تاحیات چیئرمین سید نعیم کاظمی نے کہا ہے کہ شعرائے کرام،ادیب،دانشور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے شاعر مشرق علامہ اقبال رح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ مودی حکومت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہے وطن عزیز پاکستان کی طرف بھارت نے ذرہ برابر بھی میلی آ نکھ سے دیکھا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ ایک ایسی ادبی تنظیم ہے جس میں عہدے داران ممبران تقریبا 40 سالوں سے خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس تنظیم نے ہمیشہ ادیبوں لکھاریوں کے لیے بہت کام کیا ہے جس کی وجہ سے آج جنوبی پنجاب تک اس کا دائرہ کار پھیل چکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب یہ تنظیم ملک کی سطح تک پہنچ جائے گی ہم سب کو مل کر اس تنظیم کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے اور کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان کے زیر اہتمام محفل مسا لمہ و مشاعرہ سے خطاب کے دوران کیا جس میں نامور شعراء کرام نے اردو،سرائیکی شعراء نے سماں باندھ دیا جس میں،محمد مختار علی معروف،طارق شاہ قادری جیلا نی، انیس مہدی معروف شا عر اہلبیت،افسرعلی افسر ملک کے معروف ادور شا عر، کاشف رضا زیدی،مخدوم مجاہد شاہ عرف گوگے شاہ میلسی،ساجد کاظمی،نوازش زیدی،الواسطی،احمد نواز سومرو،اشعرحسین کا مران،سعید اختر وینس،سردار اقبال خان بلوچ،سید اصف رضا زیدی،شاہد محمود انصاری،منظور اعوان،عامر قادری،زوار حسین زاری جانباز،چوہدری منظور احمد،حاکم بھٹی،مختار مخلص،، سمیت دیگر شعرا ء کرام،ادیب،سرائیکی دانشوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئی مقررین نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔