ہماری فوج ہمارا فخر، ایک محنت کش قوم کا سلام
ہماری فوج ہمارا فخر ایک محنت کش قوم کا سلام
تحریر:شہگی پیرزادہ
اس وقت جب پاکستان عالمی اور علاقائی سطح پر سخت دباؤ اور خطرات کا سامنا کر رہا ہے، ایسے میں ہماری افواجِ پاکستان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کی ہر سازش کے سامنے ڈٹی ہوئی ہیں پہلگام واقعے کے بعد جس طرح بھارت نے بلا ثبوت پاکستان کو ہدف بنایا اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دی وہ ہر باشعور شخص کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں کیونکہ ہمارے محافظ بیدار ہیں
بطور ایک کالم نگار اور پاکستانی یونائٹڈ ورکرز فیڈریشن کی وائس چیئرپرسن میں پوری محنت کش برادری کی طرف سے افواجِ پاکستان کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ مزدور کسان استاد نرس یا سپاہی ہوں سب کا دل اپنے وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے جب ایک سپاہی سرد راتوں میں سرحد پہ جاگتا ہے تو ایک مزدور کا بازو اور بھی محنت سے حرکت کرتا ہے کہ یہ وطن سلامت رہے
یہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے
ہم دشمن کے بیانیے کو رد کرتے ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں ہماری فوج صرف ہتھیاروں سے نہیں جذبے سے لیس ہے یہ وہ جذبہ ہے جو ماں کی دعا
مزدور کی مشقت اور عوام کی یکجہتی سے بنتا ہے
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا پہلگام جیسے واقعات پر غیر جانب دارانہ تحقیقات کرے اور بلاوجہ الزام تراشی سے گریز کرے جنوبی ایشیا کے دو ایٹمی طاقتوں والے ممالک کے درمیان جنگی فضا پیدا کرنا صرف نقصان کا سودا ہے
پاکستانی یونائٹڈ ورکرز فیڈریشن اس موقع پر ملک کی سالمیت افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور قومی یکجہتی کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اعلان کرتی ہے ہماری صفوں میں اتحاد ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا پیغام واضح ہے
افواجِ پاکستان ہم آپ کے ساتھ ہیں
پاکستان پایندہ باد
پاک فوج ژندہ باد






































Visit Today : 362
Visit Yesterday : 553
This Month : 14072
This Year : 61908
Total Visit : 166896
Hits Today : 2970
Total Hits : 851136
Who's Online : 4




















