تھانہ بی زیڈ یو کی ڈی ایچ اے میں منتقلی کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں: مرکزی انجمن تاجران
ملتان: مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ ملتان، شاہ بدر روڈ ، بوسن روڈ،بوسن روڈ،بھٹوشہید روڈ،کوڑے والا،پٹھان مارکیٹ،کھرل چوک،ماڈل ٹاون اور ملحقہ علاقوں کی تاجر تنظیموں نے تھانہ بی زیڈ یو کی ڈی ایچ اے میں منتقلی کے فیصلہ کو مسترد کردیا ہے،یہ فیصلہ مشترکہ ہنگامی اجلاس میں کیاگیا ، جس میں صدر رانا ارشاد، ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نو از آرائیں، ملک منیر آرائیں، قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار، شاکر خان، شیخ عمران ، حاجی عبد العزیز ، بلال کھا کھی، طارق عزیز عمران کھچی، با برسیال عمران سیال ، چو ہدری ناصر علی ، ملک اسد عمیر سیال، ملک را شد، رانا عبد الرحمن ، شہزاد علی شاہ ، شہری ، عجب گل خان ، آخری خان، چوہدری رشید، چوہدری عثمان ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، رب نواز ، شعیب، شاکر ، رب نواز کھگا ، ملک اسدو دیگر عہدے داروں و تاجروںاور ملحقہ آبادیوں کے درجنوں مکینوں نے شرکت کی ،تاجررہنماصدر رانا ارشاد نے کہا ہے کہ تھانہ بی زیڈ یو کی منتقلی سے علاقہ میں چوریوں ،ڈکیتوںکی وارداتوں میں اضافہ ہوجائے گا اور امن وامان کی صورتحال مزیدخراب ہوجائے گی ،تاجر پہلے ہی چوریوں ڈکیتوں کی وارداتوں سے پریشان ہیں اور مزید غیر تحفظ کا شکار ہوجائیں گے،اجلاس میں یہ تجویزدی گئی کہ ڈی ایچ اے کو نئے نام سے تھانہ دیا جائےتاکہ اس علاقہ کے تحفظات دور کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ تھانہ بہاؤالدین زکریا کی حدود میں ایک بڑی آبادی آتی ہےاور کئی اہم مارکیٹیں ہیں ، اس کی منتقلی سے مسائل میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں نیا تھانہ بنانے کی بجائے شہر کے کسی تھانے کی منتقلی کا فیصلہ حیران کن ہے ، انہوں نےوزیراعلی پنجاب مریم نواز،آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آرپی او ،سی پی او ملتان ، کمشنر، ڈی سی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کا نوٹس لیا جائے اور تھانہ کی منتقلی کے احکامات کو فوری منسوخ کیا جائے ، بصورت دیگر تاجراحتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔







































Visit Today : 260
Visit Yesterday : 525
This Month : 9075
This Year : 56911
Total Visit : 161899
Hits Today : 776
Total Hits : 761380
Who's Online : 5






















