حکومت اپنے مفاد کیلئے آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے: شاہد خاقان عباسی
bbc news urdu نے Friday، 20 December 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد : سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔
ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے مفاد کیلئے آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے، ڈائیلاگ کے نام پر اپوزیشن اور برسر اقتدار طبقہ عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کے استحکام کیلئے حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں، طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ین سمیت کسی ملک نے معاشی معاہدوں کے دوران پاکستان پر دباو¿ نہیں ڈالا، پاکستان کی کسی حکومت نے امریکا کو کبھی ایبسولوٹلی ناٹ نہیں کہا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3153
Total Hits : 843294
Who's Online : 6




















