آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اور بہاؤالحق لیبر یونین رجسٹرڈ کے نومنتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری،،،سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور سینٹر رانا محمود الحسن نے حلف لیا
ملتان(صفدربخاری سے) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اور بہاؤالحق لیبر یونین رجسٹرڈ کے نومنتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری ہوئی،تقریب میں شرکت کے لئے ملک بھر سے لوکل گورنمنٹ کے لیبر لیڈرز ملتان پہنچے ، چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے بھائی و سابق رکن اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی اسٹیبلشمنٹ سینٹر رانا محمود الحسن نے نو منتخب عہدے داروں سے حلف لیا ،نومنتخب عہدیداران مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ ،مرکزی چیف آرگنائزرساجد محمود بھٹہ، مرکزی سینئر صدر میاں یاسین وٹو، مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی، مرکزی نائب صدر اول محمد خان کلو، مرکزی نائب صدردوئم محمد عارف خان ،مرکزی نائب صدر سوئم بلال احمد ،مرکزی نائب صدر چہارم محمد رزاق خان، مرکزی جنرل سیکریٹری نصیرالدین ہمایوں ملک ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول علی مردان شیخ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوئم محمد سوار خان، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوئم محمد عالم سموں، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چہارم عارف بھٹی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری راجہ کشن لال، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری دوئم محمد ریاض خان، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سوئم سجاد مسیح مٹو، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چہارم غلام نبی کاکڑ، مرکزی فنانس سیکرٹری پرویز چیدا ،مرکزی سیکرٹری لیگل احمد رضا شاہد بیگ ایڈووکیٹ، سیکرٹری ایجوکیشن رانا محمد ارشد ،مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مسعود خان بچّہ ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عمران یوسف علی ،مرکزی سیکرٹری آرگنائزنگ راجہ محمد عاصم، مرکزی آفس سیکرٹری شہباز بخاری نے حلف اٹھایا،اس موقع پرچیف آرگنائزر جنوبی پنجاب راؤ خالد ممتازنے سپاس نامہ پیش کیا اور بلدیاتی ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیااور چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کیااوردونوں رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ و ہ لیو انکیشمنٹ کی بحالی ، پنشن ، گریجویٹی کی شرح میں کٹوتی کے خاتمہ ، بلدیاتی ملازمین کے بچوں و بیوگان کی مراعات کی بحالی و دیگر مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ، مرکزی صدر ملک نوید اعوان اورجنرل سیکریٹری ملک نصیرالدین ہمایوںودیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب اور سندھ میں لیبر قوانین میں تبدیلی کی جارہی ہے ،جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی جو ہمیشہ سے مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے ، ان کےوفاقی او رصوبائی حکومتوں کا حصہ ہوتے ہوئے مزدوروں کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں ،ان زیادتیوں اور شکایات کا ازالہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین خصوصاً پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی ملازمین کے بڑھتے ہوئے مسائل ملازمین کے لئے پریشان کن ہیں ،ان کے معاشی قتل کی روک تھام ملازمین کے خلاف بنائی جانے والی ملازمین کش پالیسیوں اور ملازمین مکاؤ قانون سازی پنشنروں کو زندہ درگور کرنے کے احکامات کو روکنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے اور ان زیادتیوں کا مقابلہ کیا جائے گا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیداحمدمجتبی ٰ گیلانی نے کہا کہ ملازمین ،ورکرز ، لیبر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،ان کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے ہمیشہ کی طرح کردار ادا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ دونوں یونینز اپنا ایک مشترکہ وفد تشکیل دیں ، جن کی چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کرائی جائے گی ، تاکہ مسائل کی نشاندہی کرکے ان کو حل کرایا جاسکے ، چیئرمین قائمہ کمیٹی اسٹیبلشمنٹ سینٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ شہر ی مسائل کے حل میں بلدیاتی ورکرز کلیدی حیثت رکھتے ہیں ، بلدیاتی ملازمین کے بنیادی مسائل حل کرائے جائیں گے اور ملازمین کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار اد کریں گے۔






































Visit Today : 428
Visit Yesterday : 485
This Month : 13145
This Year : 60981
Total Visit : 165969
Hits Today : 3158
Total Hits : 843299
Who's Online : 5




















