جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس ،،، شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد
راولپنڈی : جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ جمعرات کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ شہریار آفریدی، کنول شوذب ، شبیراعوان ، لطاسب ستی ، عمر تنویر بٹ ، تیمور مسعود ملک ، سعدعلی خان ، سکندر زیب ، فہد مسعود ، زوہیب آفریدی اور راجہ ناصر محفوظ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ تمام ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے







































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 485
This Month : 13144
This Year : 60980
Total Visit : 165968
Hits Today : 3150
Total Hits : 843291
Who's Online : 6




















